بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک، چوروں کا تربیت یافتہ گروہ ہے، مریم نواز کا تبصرہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالہ انعام خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں بشریٰ بی بی تحائف کی تصاویر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنی جاسکتی ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی سوال پوچھتی سنائی دے رہی ہیں کہ انعام خان آپ نے اصفر کو تصویریں کھینچنے کا کہا تھا؟ گھر میں باہر سے جو چیزیں آئیں ان کی تصویریں کیوں کھینچنی؟۔ بنی گالہ کے سابق نگران انعام خان نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب بنی گالہ میں تھا تو بشریٰ بی بی سے بات ہوئی تھی۔ تصاویر کی وجہ سے نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔ دوسری جانب ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور نگران بنی گالا انعام خان کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ بشریٰ بی بی مبینہ آڈیو میں توشہ خانہ کی چیزوں کی تصاویر کھینچنے پر برس رہی ہیں۔ مریم نواز نے بشریٰ بی بی کی نئی آڈیو لیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ دھوکے بازوں اور چوروں کا ایک انتہائی تربیت یافتہ گروہ ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں