افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے علماء کرام کل قندھار روانہ ہوگا

کوئٹہ: پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کیلئے چمن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور زعماء کا وفد آج (پیر)کوقندھار روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد چمن باب دوستی پر کشیدگی اور گولہ باری کے دو واقعات کے بعد چمن سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اورقبائلی زعماء مولانا مفتی محمد قاسم،مولانا مفتی محمد قاسم حقانی،مولانا گل محمد،مولانا حافظ عبدالقیوم عابد،مولانا روزی خان،ملک عبدالخالق اچکزئی،حاجی عمران کاکڑسمیت 16ارکان پر مشتمل وفد آج قندھار روانہ ہوگا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وفد پاک افغان سرحد پرکشیدگی کے خاتمے اور چمن میں گولہ باری جیسے واقعات کے تدراک کے حوالے افغان حکام سے ملاقاتیں کریگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں