قطر نے عالمی فٹبال کپ کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کی، کپ جیتنے پر ارجنٹائن کو مبارک، میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ 18 دسمبر ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی فٹ بال کپ کے شاندار انعقاد پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کو مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلئ نے کہا ہے کہ قطر نے عالمی فٹبال کپ کا انعقاد کر کے تاریخ رقم کی یورپ کی مخالفت کے باوجود قطر نے عالمی کپ کے پر عزم انعقاد کو عملی جامع پہنایا قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لیۓ باعث فخر ہے ۔وزیراعلئ نے کہا کہ قطر نے ٹورنامنٹ کے دوران اسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کا خصوصی اہتمام کر کے مسلمانوں کے دل جیت لیۓ وزیراعلئ نے عالمی کپ جیتنے پر ارجنٹائن کی ٹیم کو بھی مبارکباد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ لیونل میسی اور ایم باپے نے اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے بہترین کھیل پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں