ہمارے ملک میں وائرس بھارت سے منتقل ہوا، نیپالی وزیراعظم مودی پر برس پڑے

کھٹمنڈو: نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے کروناوائرس کے تناظر میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اپنے ایک بیان میں کے پی شرما اولی کا کہنا تھا کہ بھارت نیپال میں کروناوائرس پھیلانے کا ذمہ دار ہے، ہمارے ملک میں مہلک وبا بھارت سے منتقل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرونا بھارت سے آنے والوں کی وجہ سے پھیلا، بھارت کا وائرس چینی اور اٹلی سے زیادہ خطرناک ہے، تاہم ملک میں وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں
Load/Hide Comments


