کوئٹہ تربت شاہراہ 24 گھنٹے سے بند، انتظامیہ اور مظاہرین میں مذاکرات ناکام، مسافر پریشان
تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) تربت میں سامی کے مقام پر ایم 8 بلاک کرنے والی خواتین اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام۔ 24 گھنٹے سے ایم 8 کو سامی کے مقام پر خواتین نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کیخلاف بند کیا ہوا ہے۔ کوئٹہ سے تربت، گوادر کا زمینی رابطہ منقطع، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سینکڑوں مسافر صبح سے پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد شامل۔14 گھنٹوں سے مسافر بھوکے، پیاسے سفر کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ قریبی دکانوں میں کھانے پینے کی اشیاءکی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
Load/Hide Comments


