2ہزار نئےکیسز پاکستان مریضوں کی تعداد کے حوالے سے 19ویں نمبر پر آگیا

پاکستان: ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 50 افراد جاں بحق ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباََ دو ہزار کیسز سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 986 ہو گئی ہے جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 45 ہزار776ہو گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں 26 ہزار 685کیسز جبکہ اموات 290 ہو چکی ہیں، دیگر صوبوں میں بھی حالات زیادہ مختلف نہیں صوبہ سندھ میں 17 ہزار 947 کیسز جبکہ 299 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 554 کیسزسامنے آچکے جبکہ 345 افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں کیسز کی تعداد 2885، اموات 38، گلگت بلتستان میں کیسز 556،اموات 4 ہو چکی ہیں۔ دارلحکومت اسلام آباد میں 1034 کیس سامنے آئے، جبکہ 9 افراد جاں بحق،آزاد کشمیر میں 115 جبکہ ایک شخص اس مہلک وبا کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔دوسری جانب دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد49 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 20ہزار سے زائد ہوگئی۔مختلف ممالک میں کورونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں