کوئٹہ، سریاب سے ماں اور یتیم بیٹی پر تشدد اور اغوا کا نوٹس، پراسیکیوٹر جنرل نے رپورٹ طلب کرلی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ کے علاقے سریاب سے ماں اور یتیم بیٹی پر تشدد و بیٹی کی اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ دو روز قبل سریاب کے علاقے میں رہنے والی بی بی نور ساتکزئی/بی بی اقرا نامی ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بیٹی کو چند افراد نے گھر سے اغوا کر لیا۔اس واقعے کے فورا بعد سریاب کے مکینوں نے پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین سے رابطہ کیا اور واقعے کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔جس کے بعد پراسیکیوٹر جنرل ساجد ترین ایڈووکیٹ نے فوری طور پر اعلی حکام سے رابطہ کیا۔ اور ان سے کہا کہ وہ جلد از جلد رپورٹ فراہم کریں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور بیٹی کے بحفاظت بازیاب ہونے تک پولیس سے رابطے میں رہیں۔جس کے بعد بیٹی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی اور بلوچستان کی ایک بیٹی بروقت بچ گئی۔ملزمان کے خلاف عدالتوں میں بھی تمام ضروری کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں