استعفوں پر بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین تقسیم، نصیب اللہ مری گروپ حامی، رند گروپ کا اختلاف
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نصیب اللہ مری کا گروپ استعفا دینے کا حامی جبکہ رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔ اس حوالے سے نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے استعفا دے دیں گے۔
Load/Hide Comments


