شہباز گل کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کیلئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کوئٹہ(انتخاب نیوز )مسلح افواج اور اداروں کے خلاف بیان پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی۔شہباز گل کے خلاف درج مقدمہ ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں انصاف لائرز فورم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ۔عدالت نے شہباز گل پر درج مقدمے کے خاتمے کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور بھی کرلی ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ، جس کو ختم کرنے کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔واضح رہے پاک افواج اور اداروں کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں عزیز اللہ نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں