معروف ادارکار کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے

ٹی وی اور فلموں کے نامور اداکار صغیر الہی عالمی وبا کورونا کے باعث انتقال کرگئے، اداکار کی تدفین ایدھی رضاکاروں نے ایس او پیز کے تحت کی۔اداکار کو کورونا کی تشخیص کی بعد طبیعت بگڑنے پر کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے۔انتقال کے بعد صغیر الہیٰ کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس گھر پہنچایا گیا جبکہ ایدھی رضاکاروں کو بھی طلب کیا گیا جن کی جانب سے ایس او پیز کے تحت انتقال کرنے والے اداکار کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔لاڑکانہ میں کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے صغیر الٰہی کے انتقال کے بعد کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے متوفین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں