خضدار، عباس مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ، دو اہلکار زخمی

خضدار(انتخاب نیوز )خضدارکے علاقے عباس مارکیٹ میں سیکورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے ،جس کےنتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق دھماکہ کے بعد ڈپٹی کمشنر اور خضدار ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے، ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ ہینڈ گرنیڈ کے زریعے کیا گیا۔ وقوعہ کے بعد زخمی افراد کوطبی امداد کیلئے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں