وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا نوٹیفکیشن تیار، گورنر ہاﺅس کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی

لاہور (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو آج ہی ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن گورنر پنجاب کی جانب سےجاری کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ گورنر ہاو¿س میں پی ڈی ایم جماعتوں کےاجلاس میں کیا گیا۔ لاہور میں تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث گورنر ہاﺅس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ رینجرز اور ایف سی کے دستے گورنر ہاﺅس کے اندر بھی تعینات ہیں، مال روڈ پر گورنر ہاﺅس کے باہر پولیس کی اضافی نفری بھی پہنچ گئی ہے۔ پی ٹی آئی نے گورنر ہاو¿س کا گھیراو¿ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے مظاہرین کو روکنے کا بندوبست کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر ہاﺅس کے گیٹ کے باہر خاردار تاریں بھی لگا دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں