قومی اور نجی ائیر لائنز نے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا

کراچی (انتخاب نیوز )قومی اور نجی ائیر لائنز کے اندرون ملک کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ کرسمس،موسم سرما کی چھٹیوں اور نئےسال کی آمد کی وجہ سے ٹکٹیں مہنگی ہوئیں، ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ طلب اور رسد کا فرق ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ قومی ائیرلائن کا کراچی سے اسلام آباد کا یکطرفہ کرایہ 36 ہزار اور دو طرفہ کرایہ 71 ہزار تک پہنچ گیا جبکہ نجی ائیرلائن کمپنیوں نے یک طرفہ کرایہ 35 سے 45 ہزار روپے کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں