پرویز الہٰی کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے علاوہ اورکوئی آپشن نہیں، عطاء تارڑ

اسلام آباد(انتخاب نیوز )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ وقانونی امور عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عدالت کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے، پرویز الہی کو چاہیے کہ اب بھی اعتماد کا ووٹ لے لیں۔ ان کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے علاوہ اور کوئی آپشن موجود نہیں۔ان خیالات کااظہار عطاء اللہ تارڑنے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت بھی اعتماد کے ووٹ کو ختم نہیں سکتی۔ قانونی طور پر یہ ہر حال میں کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں