اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکہ انتہائی افسوناک ہے، فورسز نے ہمیشہ امن کیلئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(انتخاب نیوز ) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکے پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس چیکنگ کے دوارن خود کش دھماکہ انتہائی افسوناک ہے فورسز نے ہمیشہ امن کے لئے اپنی جانوں کو قربان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہجاں بحق اہلکار کی قربانیاں کھبی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے جاں بحقہونے والے کانسٹیبل کے درجات کی بلندی اور لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں