تر بت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، صوبیدار سمیت چار اہلکار جاں بحق، ایک زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) تر بت میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر نامعلوم افراد کا حملہ صوبیدار سمیت چار اہلکار جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت ڈنک میں گوکدان کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، سیکورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں صوبیدار اظہر حسین سکنہ سدھنوتی آزاد کشمیر، سپاہی ذوالفقار علی سکنہ ہری پور، نائیک محمد ابراہیم سکنہ لکی مروت اور نائیک ساجد اللہ سکنہ لکی مروت جاں بحق جبکہ نائیک سلیمان زخمی ہوگیا۔ سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر کے لاشوں اور زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔
Load/Hide Comments


