جیکب آ باد میں نوجوان قتل، مسلح افراد اہلخانہ کو یرغمال بنا کر نقدی اور زیورات لے کر فرار

جیکب آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان قتل، دوسرے واقع میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا، تشدد کرکے باپ بیٹے کو زخمی کردیا، نقدی اور زیورات لیکر فرار۔ جیکب آباد کے مولاداد تھانے کی حدود میں واقع قصبہ باغ علی سنجرانی میں ملزم شبیر علی سنجرانی نے سیاہ کاری کے الزام میں نوجوان 23 سالہ جاوید علی لاشاری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کی جس کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی اطلاعات ہیں کہ خاتون کو بھی قتل کیا گیا ہے تاحال واقع کا مقدمہ درج نہ ہوا تھاایک دوسرے واقع میں مبارکپور تھانے کی حدودقصبہ پرانہ جنگو میں حافظ عزیز اللہ کھوسو کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں 6مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور تشدد کرکے مسلح افراد نے باباپ حافظ عزیز اور بیٹے کلیم اللہ کو زخمی کرکے چار تولہ زیورات چار لکھ نقدی لائسنس والا اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے،ضلع میں بدامنی بے قابو ہو گئی ہے روز کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں