دانہ سر کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے 3 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں
ڈیرہ اسماعیل خان (انتخاب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے سنگم دانہ سر کے قریب پہاڑ گرنے سے 3گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں ‘ خیبرپختونخواہ سے بلوچستان اور بلوچستان سے خیبرپختونخواہ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان سے سنگم پر واقع علاقہ دانہ سرکے قریب پہاڑ روڈ پر گرنے سے روڈ پر کھڑی تین گاڑیاں ملبے کے نیچے دب گئیں تاہم ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں میں موجود افراد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں ‘ پہاڑ گرنے سے خیبروپختونخواہ اور بلوچستان کا زمینی رابطہ کٹ گیا ہے ‘ جس کیوجہ سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ، ذرائع کے مطابق روڈ کلیئر کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں ۔
Load/Hide Comments


