تربت میں دوسرا حملہ، سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینک دیا گیا
تربت (انتخاب نیوز) جوسک میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر بم حملہ، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جوسک میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جو قریب ہی گر کر پھٹ گیا، تاہم اس سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل تعلیمی چوک میں فورسز کی چوکی پر بم پھینکا گیا جو دھماکے ساتھ پھٹ گیا، تاہم دونوں دھماکوں سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
Load/Hide Comments


