بلوچستان بم دھماکے، ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپاہی ہمارے ہیرو ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ملک کو تخریب کاروں سے پاک کرنے والے سپاہی قوم کے ہیرو ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں جاں بحق فوجی افسر اور اہلکاروں کی قربانی پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ فوج کے افسران اوراہلکاراپنے ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ ملک کوتخریب کاروں سے پاک کرنے والے سپاہیہمارے ہیرو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں