نوشکی سے میڈیکل سیٹس کیلئے ٹیسٹ پاس کیے، خلاف ضابطہ داخلوں کا نوٹس لیکر انصاف دیا جائے، متاثرہ امیدوار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ ا یم ڈی کیٹ اسٹوڈنٹس نوشکی کے متاثرین سید مسعود شاہ نے کہا ہے کہ میڈیکل سیٹس کیلئے ضلع نوشکی کے اسٹوڈنٹس نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ انٹری ٹیسٹ پاس کئے بدقسمتی سے گزشتہ سال 2021 کامیاب ہونے والے چھ اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیاہمیں انصاف فراہم کیا جائے یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ میڈیکل سیٹس کے لئے ضلع نوشکی کے اسٹوڈنٹس نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ انٹری ٹیسٹ پاس کئے بدقسمتی سے گزشتہ سال 2021 کامیاب ہونے والے چھ اسٹوڈنٹس کو شامل کیا گیا 2022 کے نتائج میں ان چھ طلبات کو شامل کرنے سے موجودہ اسٹوڈنٹس کے حق تلفی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اسٹوڈنٹس تب اہل ہوتے اگر یہ اس سال ٹیسٹ پاس کرتے لیکن ایسا نہیں پچھلے سال کی رزلٹ صرف وہی سٹوڈنٹس استعمال کرسکتے ہیں جن کا ایڈمیشن کسی بھی میڈیکل کالج میں نہیں ہوا ہو ضلع نوشکی سے چھ ایسے اسٹوڈنٹس ہیں جو بی ایم سی رولز کے خلاف ورزی کررہے ہیں، جن کے ایڈمیشن پہلے سے مختلف میڈیکل کالجز میں ہیں اور وہ ابھی تک ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں زیر تعلیم ہے ہمیں امید ہے کہ اسٹوڈنٹس کے والدین بھی متاثرہ اسٹوڈنٹس کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے پہلے سے کامیاب طلبا اخلاقی طور پر دستبردار ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں