امپورٹڈ ٹولے کو عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا، مسرت جمشید
لاہور(انتخاب نیوز)حکومت پنجاب کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ ٹولہ عوام میں اپنی عدم مقبولیت سے بخوبی واقف ہے، وہ جانتے ہیں انہیں عوامی عدالت سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ اپنی مقبولیت جاننے کے بعد الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عوام اس وقت مہنگائی اور ان کی نااہلی سے تنگ آچکے ہیں۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی سازش عوام کے فیصلے کو بدل نہیں سکتی۔
Load/Hide Comments


