بی آر اے، براس اورایس آر اے کا سندھ میں حملوں کا منصوبہ، حکومت سندھ نے پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کر دیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے سندھ پولیس اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کیا ہے کہ تین کا لعدم تنظیموں نے صوبے کے تین بڑے شہروں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر میں حملوں کا منصوبہ بنایا ہے۔اس حوالے سے متعلقہ اور مذکورہ حکام کو روانہ کردہ خط کے مطابق ان علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں میں بلوچ ریبلکن آرمی(بی آر اے)، بلوچ راجی آجوائی سنگر( ہراس)اور سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے)شامل ہیں، اس مقصد کے لیے مذکورہ تنظیموں نے وابستہ حملہ آروں میں اسلحہ ، گولہ بارود بھی تقسیم کردیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بی آر اے کے سربرا کے سالے شجاع بگٹی کراچی کے ضلع جنوبی میں رہائش پذیر اور کراچی یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہے وہ انٹیلی جنس کمانڈر کے طور پر اپنی تنظیم کو تیکنیکی معلومات فراہم کرتا ہے۔وہ جامعہ کراچی کے طلبہ کو اپنی کالعدم تنظیم میں شامل اور سکھر میں کارروائیوں کا منصوبہ رکھتا ہے جس کے لئے اہداف مقرر کر لئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ خیر پور بیرس کا زاہد چانڈیو جو بی آر اے سے تعلق رکھتا ہے اسے قانون نافذ کرنے والے دفاتر اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد تخریب کاری کے لیے آپس میں مربوط اور تعاون کے لیے کہا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں