گوادر دھرنے کے حوالے سے حکمران طبقہ غلط بیانی،جھوٹے پروپیگنڈے سے پرہیز کرے،جماعت اسلامی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)نائب امیرجماعت اسلامی بشیرا حمدماندائی،مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان، امیر ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ گوادر دھرنے کے حوالے سے حکمران طبقہ غلط بیانی،جھوٹے پروپیگنڈے سے پرہیز کریں دھرناشرکاء اور ان کے قائدین پرامن جمہوری طریقے سے احتجاج کر رہے ہیں حکومت نے مطالبات تسلیم کیے لیکن عمل درآمد نہ ہو نے کی وجہ سے حق دوتحریک وگوادر کے عوام دوبارہ دھرنے واحتجاج پر مجبور ہوئے گوادر کے عوام دھرنے والوں کے مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں گرفتار رہنماؤں کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں۔میڈیا پر بے بنیاد جھوتے پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے جماعت اسلامی حق دوتحریک کیساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ گوادر دھرنے کے دوماہ سے زیادہ ہوگئے بلوچستان میں غربت بے روزگاری بدعنوانی عروج پراب دوبارہ بدامنی نے سراُٹھا لیا مگر حکمران ان قومی اجتماعی مسائل مشکلات کے حوالے سے خاموش کرسی واقتدار بچانے،ذاتی مراعات ومفادات کے حصول میں مگن ہے گوادر دھرنے کے خلاف طاقت کے استعمال کے بھیانک نتائج نکلیں گے جس کی ذمہ داری صوبائی وفاقی حکومت پر عائدہوگی قومی پارٹیاں،قومی میڈیا،اسٹبلشمنٹ اور مقتدرطبقات کی وجہ سے بلوچستان ریگستان بن گیا ہے بلوچستان کے نہ صرف گوادرمکران ڈویژن بلکہ صوبہ کے مظلوم باشعور عوام حق دو تحریک وگوادر کے عوام کیساتھ ہے بدقسمتی سے بلوچستان میں منتخب نمائندے،قوم پرست ملاپرست پارٹیاں مفادات کے ٹولے بن گیے عوامی اجتماعی مسائل کو حل کرنے،دلچسپی لینے حتیٰ کے سننے کی حس بھی ان کی ختم ہوگئی۔پارٹیوں میں کرپشن وکمیشن مافیا سرگرم عمل ہے جس کی وجہ سے عوامی اجتماعی مسائل سے انہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں جماعت اسلامی ان ظالموں کے خلاف ہر فورم پرآوازبلند کر رہی ہے بلوچستان وسائل سے مالامال مگر دیانت دار دین دار قیادت نہ ملنے کی وجہ سے وسائل ہڑپ کیے جارہے ہیں حق دو تحریک نے مظلوم عوام کو ہمت وحوصلہ دیا ہے جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ،حسین واڈیلا ودیگرحق دو تحریک کے قائدین کیساتھ ہے ہم لٹیروں اورلوٹ مار کا خاتمہ عوام کے مسائل حل اورعدل وانصاف کا اسلامی نظام چاہتے ہیں ا نشاء اللہ اس تحریک کی بدولت بلوچستان کے عوام بیدار وفعال ہوکر حکمرانوں سے حقوق چھین لیں گے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ بدعنوانی کاخاتمہ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں