پشتونخوا میپ کی تقسیم، نئے دھڑے نے خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین، مختار یوسفزئی کو شریک چیئرمین منتخب کرلیا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے قومی کانگریس میں خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین جبکہ مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کردیاگیا۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی قومی کانگریس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کی نئی جنرل باڈی کے لیے خوشحال خان کاکڑ کو چیئرمین، مختار خان یوسفزئی کو جوائنٹ چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ پشتونخوا میپ کی تقسیم کا باقاعدہ اعلان، پارٹی سے برطرف رہنماﺅں کی قیادت میں کوئٹہ میں کانگریس کا انعقاد کانگریس نے اپنی نئی مرکزی کابینہ کا انتخاب کرلیا۔ جس کے مطابق خوشحال کاکڑ مرکزئی چیئرمین، مختار یوسفزئی شریک چیئرمین مقرر۔ سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا، سیکرٹری جنرل خورشید کاکا جی، سیکرٹری اطلاعات، عیسیٰ روشان، سیکرٹری مالیات، یوسف خان کاکڑ، مرکزی سیکرٹریز، عبیداللہ بابت اور دیگر کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی 4 روزہ مرکزی کانگریس میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا تھا۔ دوسرا دھڑا جس کا نام پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ہے کی نئی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں