بارکھان میں بااثر شخصیت کی نجی جیل میں قید خواتین اور بچوں کو بازیاب کرایا جائے، بی این پی عوامی
ہرنائی (انتخاب نیوز) بی این پی عوامی ہرنائی کے رہنما میرعزیز مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں کہ ایک بااثر شخصیت کی بارکھان کی نجی جیل میں مری قبیلے کا ایک خاندان جس میں خواتین اور بچے قید ہیں پر تشدد کیا جارہا ہے جبکہ اس بات کی تصدیق بااثر شخص کے بیٹے نے بھی کی ہے اور مری خاندان کی خواتین اور بچوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں مگر اس کے باوجود صوبائی و وفاقی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی خاموشی باعث تشویش ہے۔ بلوچستان میں رہنے والے مریوں اور بلوچوں پر ظلم و ستم پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے، حکومت وقت و دیگر تمام سیکورٹی اداروں سے اپیل ہے کہ مری خاندان کو فوری بازیاب کرکے بلوچستان میں تمام مصنوعی و خود ساختہ سرداروں کی نجی جیلوں کیخلاف فوری کاروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دیں۔
Load/Hide Comments


