عوامی مفادات کے بر عکس ٹوکن اور ٹرالر مافیا کو تحفظ دیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارلحکومت میں لوکل باڈی انتخابات سے متعلق نئی یونین کونسلز بننے اور حلقہ بندیوں پر کیس کی سماعت پر 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا،گزشتہ روز منگل کوالیکشن کمشنر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی،اور کہا کہ اسلام آباد میں دو بار حلقہ بندیاں کر چکے ہیں،پنجاب میں تیسری بار حلقہ بندیاں کرنا پڑ رہی ہیں، ہمیں صوبوں میں بھی لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے،اب الیکشن شیڈول ہے تو یونین کونسل کی تعداد بڑھا دی گئی،میئر کا انتخاب ڈائریکٹ کر دیا گیا، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں، الیکشن کمیشن کو مشکل میں ڈال دیا گیا ہے،کیا پتہ کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کر دی جائیں، ہر گھنٹے بعد قانون تبدیل ہو جاتا ہے تو الیکشن ملتوی کیے جاتے رہیں ہم پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن بروقت مکمل ہونے چاہیے،تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمران انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے سے ان کی خواہش پوری ہوگئی ہے لیکن یہ کب تک بھاگیں گے ہم ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قانون حق استعمال کریں گے اور اسلام آباد کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں