بلاول کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں ،بیرسٹرسیف

پشاور(انتخاب نیوز)خیبر پختو نخواحکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کے اعصاب پر عمران خان سوار ہیں۔پشاور سے جاری کئے گئے بیان کے ذریعے ترجمان خیبر پختونخوا حکومت محمد علی سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی، وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی برسی پر بھی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان پر تنقید کر کے سیاسی قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کی۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے جن کے خلاف سیاست کی، آج فرزندِ زرداری ان کے ساتھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر تنقید سے پہلے بلاول سندھ کے حالتِ زار پر بھی توجہ دیں، جب سندھ سیلاب میں ڈوب رہا تھا آپ بیرونی دوروں کے مزے لے رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب سے پھیلی بیماریوں کے باعث سندھ کے عوام موت کے منہ میں جا رہے ہیں، دادو کے ہسپتالوں میں مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں