عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے‘ نواب اسلم رئیسانی

مستونگ(نامہ نگار) سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف سراوان جمعیت علماء اسلام کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے مستونگ کا تفصیلی دورہ کیا،انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ضلع کی مجموعی صورتحال خصوصا امن و امان ترقیاتی منصوبوں سمیت صحت تعلیم اور دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی نے ایم پی اے مستونگ کو ضلع کے مجموعی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اس کے علاوہ انہیں مختلف محکموں کے سربراوں نے اپنے محکموں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی چیف آف ساراوان نواب اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث میموریل ہسپتال اور ایجوکیشن انکلیو کا بھی دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ کا خصوصی دورہ کیا اس دوران اس نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی نے چیف آف ساراوان کو ضلع میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ایس پی مستونگ محمد نعیم اچکزئی اور دیگر افسران بھی موجود تھے نواب اسلم خان رئیسانی نے امن وامان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ شہر میں امن قائم کرنے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لاکر لوگوں کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنائے علاقے میں قیام امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس کے علاوہ انھیں مستونگ میں پایہ تکمیل اور زیر تکمیل ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی اور ضلعی افسران نے چیف آف ساراوان کو اپنے اپنے محکموں کے بارے میں بھی بریفنگ دی اس کے علاوہ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر یاسر اقبال دشتی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے انھیں ہسپتال امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی نواب اسلم خان رئیسانی نے ہسپتال کے نئے میگا منصوبے کا جائزہ لیا جہاں کارڈیک سینٹر ٹراما سینٹر اور دیگر شعبہ جات کے منصوبوں کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا دریں اثناء نواب اسلم خان رئیسانی نے ایجوکیشن انکلیو کا دورہ کیا جہاں ڈگری کالج ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر یونیورسٹی کیمپس کا معائنہ کیا چیف آف ساراوان نواب محمداسلم خان رئیسانی نے گفتگو کرتیہوئے کہا کہ مستونگ کے تعمیر وترقی کے لیئے اقدامات اٹھانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتا ہوں ضلع میں قیام امن کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیئے ضلع انتظامیہ ٹھوس اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیئے اپنے تمام فنڈز اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں