وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات، نیشنل ایکشن پلان پر گفتگو

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاو¿س میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا، اجلاس میں تخریب کاری کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام تخریب کاری اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں