چاغی،فورسز نے سرحدی علاقے میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ و دیگر آلات برآمد کرلیے
چاغی (انتخاب نیوز) سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی حسین جان بلوچ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیندک کے علاقے پاک ایران سرحدی علاقہ کرتاکہ میں زیر زمین چھپائے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ، باردو، واکی ٹاکی، ایل ایم جی، راؤنڈز، ایس ایم جی ودیگر مواصلاتی آلات برآمد کرکے قبضے میں لے لیے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ایک بہت بڑی تخریب کاری کا منصوبہ لگتا تھا، خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے ناکام بنادیا، مزید تحقیقات جاری ہے۔
Load/Hide Comments


