قلات میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ، اشیائے خورونوش عام آدمی کی دسترس سے باہر
قلات(انتخاب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں مہنگائی کو پر لگ گئی سبزیوں گوشت مرغی پرچون بیکریز سمیت ہر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا مہنگائی سے غریب عوام مزدور ملازمین طبقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ عوام گرانفروش کے رحم کرم پر ہے روز سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہیں کدو 120 روپے پیاز 200 روپے ٹماٹر 120 روپے مرچ 200 روپے مڑ 180 روپے کھیرا 100 روپے بھنڈی 240 روپے آٹا دس ہزار روپے بوری چینی 100 روپے دالیں 200 روپے چاول 350 روپے کلو فروخت ہورہا ہے قلات کے شہریوں نے کہا کہ مہنگائی اتنا ہوچکا ہے کہ ہمارے قوت خرید سے باہر ہے صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں دوکاندار کی جو مرضی اپنی ریٹ مقرر کیا ہوا ہیں۔


