سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ شہری کو بازیاب کرانیکا حکم، پولیس اور رینجرز حکام کو نوٹس

کراچی (انتخاب نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہری فضل ربی و دیگر کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز سندھ اور دیگرحکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواست گزار نے کہا کہ فضل ربی کو 18 دسمبر کو حراست میں لیا گیا، عدالت سے درخواست ہے کہ لاپتا شہریوں کی جان کو خطرہ ہے، فوری بازیابی کا حکم دیا جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ لاپتا شہریوں کو بازیاب کراکر پیش کیا جائے۔عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دس جنوری تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں