ایل پی جی کی قیمت میں کمی، گھریلو سلنڈر 136 روپے 86 پیسے ہوگیا، اطلاق یکم جنوری سے ہوگا
اسلام آباد (انتخاب نیوز) مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 136 روپے 86 پیسے سستا کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 29 پیسے ہوگی۔
Load/Hide Comments


