مولانا طارق جمیل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے والد کی طبیعت سے متعلق ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔والد کی صحت سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے مولانا طارق جمیل صاحب کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔انہوں نے والد کے لیے فکر مند ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور محبت کا بہت بہت شکریہ۔
Load/Hide Comments


