اپنے عوام کو سبز باغ نہیں دکھا سکتا، لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن سے مطمئن نہیں، اسد بلوچ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے بننے والے کمیشن میں مجھے بحیثیت ممبر لیا گیا ہے اس حوالے سے نہ تو مجھے اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی میں اس کمیشن سے مطمئن ہوں کیونکہ پاکستان میں آج تک بننے والے کسی کمیشن کا کوئی نتیجہ نہیں آیا ہے میں نہ تو اپنے عوام کو سبز باغ دکھا سکتا ہوں نہ ہی ان کے احساسات سے کھیل سکتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ اس کمیشن کا کوئی نتیجہ نہیں آئے گا یہ صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے میں نے ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ حق اور سچ کی بات کی ہے لہذا میں ایسے کسی کمیشن کا حصہ نہیں بن سکتا جسکا کوئی نتیجہ نہ ہو۔
Load/Hide Comments


