2023ءبلوچستان کے عوام اور قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا، ملکی استحکام ہمارا عزم ہوگا، قدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سال نوکی آمد پر اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں سال 2022 کے اختتام پر نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوے اپنی کامیابیوں اور خامیوں کا جائزہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم نئے سال میں ملک اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے عزم ساتھ داخل ہوں گے، امن ترقی خوشحالی اور استحکام سال نو میں ہمارے اہداف ہونگے2023 بلوچستان کے قدرتی وسائل کی ترقی کا سال ہوگا اور ہم آنے والے سال بلوچستان کو ترقی یافتہ اور پر امن بنانے کے لئے کوشاں رہیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ہماراسرمایہ اور مشعل راہ ہیں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے شہدا ءکو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود متحد اور عزم عالیشان کی مثال ہےہمیں ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھ کر مستقبل کی اصلاح کے عزم کیساتھ آگے بڑھنا ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا عزم درپیش چیلنجوں سے زیادہ بلند ہے اور ہمیں امید ہے کہ سال نو بلوچستان کے عوام کیلئے نئی امیدوں،حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو گا وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ 2023 ملک و قوم کے لیے امن، سلامتی، اور خوشحالی کا سال ثابت ہو اور آنے والے سال ہم اپنے ملک کو دہشت گردی کی عفریت سے پاک کرنے میں کامیاب ہوں اور بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کریں وزیراعلیٰ نے مقبوضہ کشمیراور فلسطین کےمسلمانوں کو آزادی جیسی نعمت ملنے کی دعا بھی کی ہے۔


