بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 مشتبہ افراد مارے گئے، اہلکار جاں بحق

پشاور (انتخاب نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 مشتبہ افراد ہلاک ہوگئے، مارے گئے مشتبہ افراد سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ مشتبہ افراد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشتبہ افراد سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان جاں بحق ہوا، سپاہی محمد وسیم کا تعلق خیرپور سے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں