کوئٹہ، موٹر سائیکل سواروں کی شالکوٹ تھانے کی پولیس گاڑی پر فائرنگ، تعاقب پر ملزمان فرار
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی کے ٹائر برسٹ ہوگئے پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ شالکوٹ کا حملہ ہزارگنجی کے علاقے میں گشت کررہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑی کے ٹائر پھٹ گئے اور ملزمان فرار ہوگئے پولیس کی دوسری گاڑی میں سوار اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے پولیس نے اسلحہ اور موٹرسائیکل قبضہ میں لے کر علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


