کابل میں ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے شہر کابل سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔دارالحکومت کے رہائشیوں نے دھماکے کی جگہ کا تعین کابل کے ہوائی اڈے سے 80 میٹر کے فاصلے پر کیا، یہ وہ گلی ہے جہاں وزارت داخلہ کا ہیڈ کوارٹر واقع ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافی تکور میڈیا کو بتایا کہ آج صبح فوجی ہوائی اڈے کے داخلی دروازے پر ایک دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔قبل ازیں افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے حوالے سے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکہ کابل ایئرپورٹ کے قریب ہوا۔
Load/Hide Comments


