دکی میں خسرے کی وبا نے 4 بچوں کی جانیں لے لیں، سیکڑوں متاثر

دکی (انتخاب نیوز) خسرے کی وباءنے خطرناک شکل اختیارکرلی۔ خسرے نے 4 بچوں کی جانیں لے لیں، سینکڑوں بچے متاثر ہونے کی اطلاعات۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص امیر خان زرکون نے کہا کہ میری دو بیٹیاں 4 سالہ ندا اور ایک سالہ شفا خسرے سے جاں بحق ہوئی۔ محمد خان نے بتایا کہ میرا 14 سالہ بچہ مسعود خان خسرے سے جاں بحق ہوا۔ مہربان شاہ نے بتایا کہ خسرے نے میری بیٹی عافیہ کی جان لے لی۔ اس موقع پر عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ محکمہ صحت و دیگر اعلیٰ حکام روک تھام کےلئے اقدامات کریں۔ بروقت اقدامات نہیں کئے تو خسرے سے مزید اموات ہوسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں