وزیر اعلی خیبر پختونخوا عید پر احتیاطاً ’کسی سے نہیں ملیں گے‘

خیبر پختونخوا :خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان سمیت پوری صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عید الفطر بالکل سادگی سے منائیں گے۔وزیر اعلی آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر اعلی نے تمام صوبائی وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کو عید سادگی سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے بھی عید سادگی سے منائیں اور دوسروں کو بھی یہی تلقین کریں۔بیان کے مطابق وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر کے طور مدنظر خود بھی کسی سے عید نہیں ملیں گے۔بیان کے مطابق وزیر اعلی نے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کے دنوں میں حجروں اور دیگر مقامات پر ہجوم لگانے سے گریز کریں اور اس مذہبی تہوار کو سادگی سے اور اپنے گھروں میں ہی منائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں