این آئی ایچ نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد(انتخاب نیوز) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا کے نئے ویرینٹ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کی نئی قسم کا تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ ملک میں نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے حوالے سے انتطامات مکمل ہیں۔محکمے نے بتایا کہ ملک میں کورونا ویرینٹ اومی کرون سر اٹھانے لگا ہے اور ایک ہفتے میں 29 اومی کرون XBB کیسز رپورٹ ہوئے، یہ کورونا کا پرانا ویرینٹ ہے۔این آئی ایچ نے واضح کیا کہ ملک بھی ابھی تک چین کا نیا ویرینٹ BF7 رپورٹ نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں