امپورٹڈ حکومت پاکستان کیلئے خطرہ بن گئ ہے، فواد چو ہدری
اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان 8 ماہ میں ملکی معیشت کی تباہی کے بعد امپورٹڈ حکومت اپنی احمقانہ پالیسی سے دہشت گردی بھی مسلط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پاکستان کیلئے خطرہ بن گئے ہیں، تحریک انصاف کا ملکی معیشت پر وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments


