پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازم قرار

پاکستان کے مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت نے عید کے موقع پر شاپنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کی اجازت دی ہے لیکن اس حوالے سے ہدایات موجود ہیں۔انھوں نے بازاروں میں لوگوں کے ہجوم اکٹھے ہونے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔ ’ہدایات پر عمل نہ کیا تو صورتحال بہت زیادہ بگڑ سکتی ہے ہم کسی کو قصور وار نہیں ٹھہرا پائیں گے۔‘انھوں نے کہا ہے کہ نئی ہدایات کے مطابق اب شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازم ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں