سیکرٹری کالجز کی جانب سے فرض شناس پروفیسروں کیخلاف کارروائیاں قابل مذمت ہیں، بیوگا
ماشکیل (انتخاب نیوز) بیوگا تحصیل ماشکیل کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں سیکرٹری کالجز کی جانب سے بلوچستان کے فرض شناس پروفیسروں کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جبر اور اور غیر منصفانہ اقدامات سے پروفیسر برادری کو جھکانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ پروفیسر برادری اپنے جائز اور جمہوری مطالبات کی منظوری اور تعلیم کو کاروبار کا ذریعہ بنانے والے بدنام زمانہ کرداروں کو بے نقاب کیے بغیر جدوجہد کے عمل سے کھبی بھی دستبردار نہیں ہوگی اور تنظیم کے ہزاروں کارکن ہر قسم کے قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔
Load/Hide Comments


