خانیوال میں سی ٹی ڈی کے 2 افسران کے قتل کا مقدمہ درج، 2 ملزمان نامزد

خانیوال (انتخاب نیوز) خانیوال میں تخریب کاروں کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دو افسران کی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد تخریب کاری دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں 2 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق افسران کو ایک تنظیمی نیٹ ورک کے ذریعے قتل کیا گیا، ملزم عمر نیازی سی ٹی ڈی کی واچ لسٹ میں شامل تھا اور اس پر شک تھا کہ اس کے تخریب کار گروہوں سے روابط ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز فائرنگ کے واقعے میں سی ٹی ڈی کے افسران نوید سیال اور انسپکٹر ناصر حسین جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں