ووٹ ہی تبدیلی کا ضامن ہے، نیشنل پارٹی نے بلوچ و پشتون کو لڑانے کی سازش ناکام بنادی، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کچلاک کے زیر اہتمام سرابرہ نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ و دیگر قائدین کا استقبال جلوس کی شکل میں کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو روایتی پگڑی اور کوٹ پہنایا گیا اور قالین پر بنی قائد کی تصویر بھی پیش کی گئی۔ اس موقع کچلاک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے نیشنل پارٹی میں شمولیت بھی کی۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے خطاب میں نیشنل پارٹی کوئٹہ کے نائب صدر حنیف کاکڑ اور کچلاک کے کارکنوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کچلاک کے کارکنوں کی کمٹمنٹ اور جدوجہد پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ووٹ کا حق چاہیے اور ان کے ووٹ چوری و دھاندلی کے نذر کرنے کو بند کرنا چاہیے۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ووٹ ہی تبدیلی کا ضامن ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں ٹھپہ مار کر سماج کو قرون وسطی کے زمانے میں دھکیلا جاتا ہے۔کیونکہ وہ نہ کام کینہ کاج کے دشمن عوام کے ہوتے ہیں سابق وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچ و پشتون دو برادر اقوام ہے جنکے تاریخی رشتے ہیں۔جنھوں نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔لیکن کچھ عناصر نے ہمیشہ سازش کی کہ برادر اقوام کو آپس میں لڑایا جائے اور خود کی مفادات کہ تکمیل ہو۔لیکن نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست نے بلوچ و پشتون کو دست وگریباں کرنے کی سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچ پشتون سندھی سرائیکی اور پنجابی کے مظلوم طبقے کو جوڑنے کی کوشش کررہی ہے اور وہ دن دیر نہیں جب تمام قومیں نیشنل پارٹی کی شعوری سیاست کے قائل ہونگے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے جو سیاست میں قومی اہداف و عوام کی خدمت کو ترجیح دیتی ہے۔پہلے بھی امن تعلیم صحت سمیت دیگر بنیادی مسائل کوترجیح دی جس میں کامیابی حاصل کی اور اگر دوبارہ عوام نے اعتماد کیا تو مذید مستحکم انداز سے عوام کی خدمت کرینگے۔حنیف کاکڑ کو کچلاک کے عوام کے سامنے سرخرو کرنا نیشنل پارٹی کی زمہ داری ہے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا محور جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے۔ریاستوں میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہے اور عوام اپنی طاقت کو ووٹ کے حق سے بروئے کار لاتا ہے۔ اس لیے عوام کو ووٹ کا دینا ہوگا تاکہ وہ خود کے نمائندے منتخب کریں۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کویٹہ کے نائب صدرحنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری نیشنل پارٹی چم کے صدر سعداللہ ہاشم کاکڑ ڈاکٹر حنیف سمیت نیشنل پارٹی کچلاک کے بزرگ ساتھیوں اور کارکنان موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں