کراچی سے لاپتہ غیاث الدین بلوچ کی 10 سال سے عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی حب میں احتجاجی ریلی
حب (انتخاب نیوز) گزشتہ دس سال سے جبری گمشدگی کھے شکار غیاث الدین بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف اہلخانہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ 18 اکتوبر 2013ءکو کراچی سے لاپتہ غیاث الدین بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف لواحقین کی جانب سے حب میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی نے شہر کے مختلف راستوں پر گشت کیا ۔ اس موقع پر لاپتہ غیاث الدین بلوچ کے لواحقین کی جانب سے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا گیا کہ گزشتہ دس سال سے کراچی سے لاپتہ غیاث الدین بلوچ کو جلد بازیاب کرایا جائے۔
Load/Hide Comments


