اوستہ محمد کی واحد پبلک لائبریری کو ڈی سی آفس بنانا تعلیم دشمن اقدام ہے ،بی ایس او پجار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی انفارمیشن سیکٹری نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوستہ محمس کی واحد پبلک لائبریری کو ڈی سی آفس بنانا تعلیم دشمن اقدام ہے جسکی بی ایس او (پجار) بھر پور مخالفت کریگی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈی سی اوستہ محمد کو لائبریری سے نہ نکالیں اوستہ محمد کے طالبعلم لائبریری تو بہت کم جاتے ہیں۔انکو واضح کرنا چاہتے ہیں لائبریری پبلک کی ہے آفس کا نہ ہونا یہ انتظامیہ کا مسئلہ ہے لائبریری پر قبضہ تعلیم دشمن فیصلہ ہے جس سے طلباء و طالبات میں ماہوسی پھیل رہی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جو افراد کہتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد آفس میں بیٹھا رہے۔ اس میں ضلع کی عوام کا فائدہ ہے۔میری گزارش ہے ہم ڈی سی اوستہ محمد ذاکر مجید ناصر کے مخالف نہیں عوام کے کاموں کے مخالف نہیں عوام کے کام گھر کی دہلیز پر ہورہے ہیں ہم اس میں خوش ہیں لیکن پھر بھی ہم چاہتے ہیں۔ڈی سی کو لائبریری کی بجائے دوسری جگہ فراہم کی جائے۔اوستہ محمد میں کئی جگہیں موجود ہیں۔مزید بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی ہمارا مہمان ہے ہم اسکی عزت کرتے ہیں ڈی سی کو چائیے کہ وہ خود احتجاج کرے اپنے محکمہ کے سامنے میں آفس کے بغیر کام نہیں کرونگا مجھے آفس دو یا لائبریری کے علاوہ کوئی جگہ دو۔ ہم تو ڈی سی کو ہر جائز کام میں مدد دیں گے بطور رضاکار ہم اسکا ساتھ دینگے لیکن لائبریری پر قبضہ نا منظور۔بی ایس او (پجار) و تمام شہر کے باشعور نوجوانوں نے چیف سیکٹری بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ضلع اوستہ محمد کو دوسرا آفس دیا جائے۔بصورت دیگر بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں جو ہمارا آئینی حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں